ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک عدم اعتماد ووٹنگ سے قبل ایم کیو ایم کا بڑا اعلان

تحریک عدم اعتماد ووٹنگ سے قبل ایم کیو ایم کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف  تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) نے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت سے بھی علیحدگی کا اعلان کردیا۔

 مرکز میں متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کے بعد ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے اسپیشل اسسٹنٹ حسین شاہ نے گلگت بلتستان حکومت سے الگ ہونے کیلئے استعفیٰ وزیراعلی خالد خورشید کو بھجوا دیا۔ حسین شاہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان  کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تھے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن گلگت بلتستان میں عدم اعتماد لانے کا ارادہ رکھتی ہے مگر اس سلسلے میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاملات پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کا ایوان 33 ارکان پر مشتمل ہے، جس میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 21 ہے جبکہ تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ایم ڈبلیو ایم کی نشستوں کی تعداد 3 ہے۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیئے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے دوبارہ ہو گا۔