ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہاہے کہ عاطف خان کا امریکی سفارتخانے سے متعلق معاملہ سامنے آیاتھا،مجھے کسی اور سفارتخانے نے بلایاتھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہاکہ مجھ سے ڈیڑھ گھنٹے تک سوالات کئے گئے،مجھ سے پی ڈی ایم اور پاکستان کے مستقبل کے بارے میں پوچھا گیا،پوچھا گیا کہ پاکستان کا مستقبل کس طرح دیکھتی ہیں، کس کے ہاتھ میں نظر آرہا ہے،پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ 40 سال سے ایک ہی لوگ مسلط ہیں ان سے امیدنہ لگائیں ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ مجھے کہا گیا کہ آزمائے ہوئے لوگوں کو بار بار آزمائیں،ان کا کہناتھا کہ صرف سفارتخانے والوں نے نہیں بلکہ پی ڈی ایم کے خیرخواہوں کا بھی فون آیا،پی ڈی ایم والوں نے کہا کہ تحریک انصاف ختم ہو گئی ہے آپ اپنا کیریئر ختم نہ کریں ۔
شاندانہ گلزارنے کہاکہ پیسوں کی کوئی آفر نہیں ہوئی لیکن رابطے چل رہے تھے،ہمارے کافی ارکان کو امریکی سفارتخانے بلایا گیا تھا،مجھے عدم اعتماد سے متعلق کچھ نہیں کہا گیا،ا ن کا کہناتھا کہ پوچھا گیا کہ بلاول ، مریم اور مولانا فضل الرحمان سے متعلق آپ کیا کہیں گی،مجھے کہا گیا کہ پاکستان میں دیکھیں مہنگائی کتنی ہے،میں نے کہاکہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہے ۔