(اکمل سومرو)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ متین انتقال کرگئیں، ڈاکٹر بشری متین تیرہ برس تک لاہور کالج کی سربراہ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر کئی مہینوں سے علیل تھیں اور رات گئے طبعیت اچانک خراب ہونے پر وہ دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ ڈاکٹر بشریٰ متین لاہور کالج میں آٹھ سال تک وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات رہیں جبکہ وہ بطور پرنسپل بھی کام کرتی رہی ہیں۔ ان کی نماز جنازہ جامع مسجد ایچ بلاک ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں ادا کی گئی۔ وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے ڈاکٹر بشریٰ متین کی وفات پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔