ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 عمران عباس کی ترک اداکارہ کے ساتھ گانے کی ویڈیو وائرل

  عمران عباس کی ترک اداکارہ کے ساتھ گانے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: imran abbas
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) شو بز ستا روں کی بہت سی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں ،اسی طرح حال ہی میں معروف پاکستانی اداکار عمران عباس کی ’کورلش عثمان‘ کی اداکارہ اچیلیا کے ہمراہ بالی ووڈ کا گانا ’سمے نہ یہ کیا کیا‘ گاتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
عمران عباس جو آج کل ترکی میں موجود ہیں اور اس معروف تاریخی سیریز کے مرکزی کرداروں سے ملاقات کررہے ہیں، ملاقات کی تصاویر و ویڈیو وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بھی بنارہے ہیں۔حال ہی میں اداکار نے ترک اداکارہ اچیلیا کے ہمراہ شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ بالی ووڈ گانے پر اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔


عمران عباس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب موسیقی دو سرحدوں کو آپس میں جوڑ دے۔‘بالی ووڈ کے گانے کو ترک اداکارہ بھی خوبصورتی سے نبھا رہی ہیں کیونکہ وہ یہ گانا پہلے بھی گا کر اپلوڈ کرچکی ہیں۔واضح رہے کہ اچیلیا نے ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورلش عثمان‘ میں ارطغرل کے بڑے بیٹے ’گندوز بے‘ کی اہلیہ ’عائشہ خاتون‘ کا کردار ادا کیا ہے۔