بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے لیسکو نے زبردست حکمت عملی بنا لی

lesco
کیپشن: lesco
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم سپرا)لیسکو نے رمضان المبارک اور موسم گرما میں گھریلو صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے اقدامات شروع کر دیئے، جلنے والے ٹرانسفارمرز کو بروقت تبدیل کر کے بجلی بحال کرنے کے لئے ٹرانسفارمر ٹرالیوں کی بھاری کھیپ ریجنل سٹور پہنچ گئیں۔
 تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک و موسم گرما میں صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہمی کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، لیسکو کی ایمرجنسی ٹرانسفارمرز ٹرالی کی بھاری کھیپ ریجنل سٹور شالامار پہنچ گئی ہے ۔ سٹور سے ٹرالیاں سب ڈویژنوں کو الاٹ کرنے کا عمل جلد شروع ہوگا اور سب ڈویژنوں میں اضافی ٹرالی ٹرانسفارمرز کو یقینی بنایا جائیگا۔
 ٹرالی ٹرانسفارمرز جلنے کی صورت میں ٹرالی لگا کر بجلی بحال کی جائے گی، تین سے چار گھنٹے کے دوران ٹرالی ٹرانسفارمر کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔ لیسکو کی جانب سے ٹرالی ٹرانسفارمر کو عارضی طور پر نصب کیا جائیگا، جس کے بعد نیا ٹرانسفارمر لگا کر ٹرالی ٹرانسفارمر کو ہٹا لیا جائے گا۔