ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈاﺅن: خوبروبھارتی اداکارہ کی جم چھوڑ کر کھلے آسمان تلے ٹریننگ

tapsee pannu
کیپشن: tapsee pannu
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  خوبروبھارتی اداکارہ کی جم چھوڑ کر کھلے آسمان تلے ٹریننگ ,تاپسی پنو ان دنوں اپنی آنے والی فلم’شباش مٹھو ‘کے لئے تیاری کر رہی ہیں۔فلم بھارتی خواتین کرکٹر میتھالی راج کی بائیوپک پر مبنی ہے۔
 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ تاپسی پنو فلم ’شباب مٹھو‘ کے لئے جم چھوڑ کر کھلے میدان میں میدان حاصل کررہی ہیں۔وہ بھارتی خاتون کرکٹر میتھالی راج کی بائیوپک پر مبنی فلم میں تاپسی میتھالی راج کا کردار ادا کررہی ہیں۔اس فلم کی ہدایت کاری راہل ڈھولکیا کررہے ہیں۔تاپسی پنو نے خود سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے، وہ اس تصویر میں گلابی رنگ کے ٹینک ٹاپ میں نظر آ رہی ہیں ۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ میں اداکاری کا لوہا منوانے والی اداکارہ تاپسی پنو نے انکشاف کیا تھا کہ ایک وقت تھا جب انہیں کوئی بھی کرائے پر گھر دینے کو تیار نہیں تھا،، ہمارے معاشرے میں لوگ 500 روپے دے کر ہمیں فلم پردے پر دیکھنے تو آ جاتے ہیں مگر ہمیں کوئی گھر کرائے پر دینے کے لیے تیار نہیں ہوتا ۔
ممبئی مرر سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فلم انڈسٹری کی نئی ابھرتی ادکارہ تاپسی پنو نے بتایا تھا کہ انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے کے لیے بہت محنت کی ہے اور بہت سختیاں جھیلنی پڑیں، ان کا تعلق بھارت کے شہر دہلی سے ہے اور جب وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی غرض سے دہلی سے حیدرآباد آئیں تو انہیں ایک ماہ تک کوئی اپارٹمنٹ نہیں ملا تھا۔