ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہین شاہ تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے باؤلرز میں شامل

Shaheen Shah
کیپشن: Shaheen Shah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک ( حافظ شہباز علی) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے تیز ترین 50 وکٹیں مکمل کرنے والے باؤلرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

شاہین شاہ آفریدی ون ڈے میچز میں 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستانی باؤلرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے، 21 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے 24 میچز میں 50 وکٹیں حاصل کیں، حسن علی نے بھی 24 میچوں میں ہی 50 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے یہ اعزاز 26 اننگز کھیلنے کے بعد اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز جیتنے میں شاہین شاہ آفریدی نے اہم کردار ادا کیا، شاہین شاہ آفریدی نے 3 میچوں میں 194 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے پہلے میچ میں 61 رنز دے کر 2 جبکہ دوسرے میچ میں 75 رنز کے عوض صرف ایک وکٹ اپنے نام کی، تیسرے مقابلے میں 58 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دوسری جانب شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کپتان بابر اعظم اور ٹیم کے فاسٹ باؤلرز کی بھی تعریف کی۔

شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں جنوبی افریقا کی ٹیم سے متعلق بھی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ حیرت ہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف سیریز کے درمیان ہی اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے کے لئے جانے کی اجازت دی۔ یہ دیکھ کر دکھ ہو رہا ہے کہ ٹی20 لیگز بین الاقوامی کرکٹ پر اثر انداز ہو رہی ہیں، اس حوالے سے دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer