انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے لاہور بار کا اہم مطالبہ

انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے لاہور بار کا اہم مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( یاور ذوالفقار ) کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے لاہور بار ایسوسی ایشن نے ڈیوٹی ججز کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کردیا      

صدر لاہور بار ایسوسی ایشن جی اے خان طارق کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری لاہور بار ریحان خان سمیت پوری کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے لاہور بار ایسوسی ایشن نے ڈیوٹی ججز کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

لاہور بار کا کہنا تھا ماتحت عدلیہ میں ڈیوٹی ججز کی تعداد اور ڈیوٹی کا دورانیہ بڑھایا جائے ڈیوٹی ججز کی تعداد کو بڑھایا جائے تاکہ انصاف کی بروقت فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے۔ اجلاس میں غیر سنجیدہ اقدامات کے پیش نظر سائلین اور وکلاء کے درپیش مسائل کو زیر بحث لایا گیا، ججز کی تعداد پوری نہ ہونے کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے اور عدالتوں کی جانب سے تاریخیں دی جا رہی ہیں۔ عدالت کی جانب سے سائلین کو سنے بغیر تاریخیں دی جارہی ہیں،

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ عدالتوں میں رش کے باعث کورونا وائرس پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ اجلاس میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا کرائسز کے دوران ضلعی عدلیہ میں ججز کو قانون کے مطابق فیصلے دینے کا پابند کیا جائے اور موجودہ صورتحال میں ڈیوٹی ججز کو غیرضروری التواء نہ دینے کا پابند کیا جائے۔