( قذافی بٹ ) پنجاب میں متعدد اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت بیورو کریسی کے کئی افسران کو گریڈانیس میں ترقی دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال بھی ترقی پانیوالے افسران میں شامل ہیں۔
ڈی سی لاہور دانش افضال، ڈی سی لودھراں عمران قریشی، ڈی سی چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار، ڈی سی فیصل آباد محمدعلی، ڈی سی اٹک علی عنان قمر، ڈی سی جھنگ محمد طاہر وٹو اور ڈی سی قصور منظر جاوید علی کو گریڈ19 میں ترقی دیدی گئی ہے۔
سارہ احمد چیمہ، نوشین ملک، ذیشان جاوید، کلثوم ثاقب، کوثرخان، عرفان علی کاٹھیا، طلحہ حسین فیصل، نادیہ ثاقب، نعمان یوسف، حافظ عبدالمجید، سعدیہ تحریم،ا ٓمنہ منیر اور سلمیٰ سلیمان بھی گریڈ انیس میں ترقی پانیوالے افسران میں شامل ہیں۔
ادھر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لینڈ ریکارڈ سید مبشر حسین کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ تعینات کردیا گیا ہے۔