ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد میں اضافہ

کورونا سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) کیمپ جیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد 59 ہوگئی، جیل کے قرنطینہ سنٹر میں رکھے گئے تمام قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے۔

کیمپ جیل کے قیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد منشیات کے قیدیوں کی مخصوص بیرکس میں موجود قیدیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا۔

جیل حکام کے مطابق قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ لیب سے موصول ہونیوالی ابتک کی رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز جیل حکام کی جانب سے ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے 82 سیمپلز میں سے 81 کا نتیجہ نیگٹو جبکہ ایک قیدی کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

چند روزقبل بیرکس خالی کروا کر 490 سے زائدقیدی قرنطینہ میں رکھے گئے تھے۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے تمام قیدی منشیات کے مقدمات میں جیل آئے ہیں۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ اب عملے کے ٹیسٹ بھی شروع کر دئیے گئے ہیں۔ بیرکس میں ڈیوٹی دینے والے 4 ملازمین بھی جیل کے اندر قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں۔

تصدیق شدہ 59 قیدیوں میں سے 4 قیدی سروسز ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ باقی قیدی جیل کے اندر قائم عارضی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

یاد رہے کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، اب تک اس مہلک وائرس سے 58 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4207 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ میں اس وقت کورونا کے 932، بلوچستان میں 210، خیبر پختونخوا میں 500، آزاد کشمیر میں 28، اسلام آباد میں 83 اور گلگت بلتستان میں 211 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔