ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کیلئے کھانا مفت

کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کیلئے کھانا مفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) کورونا کے خلاف فرنٹ لائن کے سپاہی، گورنرپنجاب اور کے ایف سی انتظامیہ کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنے گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ وزیراعظم احتساب پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں، مسئلہ یہ ہے کہ ہم انکوائری کریں تو بھی مشکل نہ کریں تو بھی مشکل۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لاک ڈاون کی توسیع کا فیصلہ صورتحال دیکھ کرکیا جائے گا، ایک طرف کورونا کا مسئلہ ہے تو دوسری طرف بیروزگاری ہے، پھر بھی لوگوں سے اپیل کریں گے کہ وہ گھروں میں رہیں۔

کے ایف سی اور گورنر ہاوس کے درمیان معاہدے کے تحت ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف جبکہ شہر میں پولیس کے 36 ناکوں پر اہلکاروں کو بھی کھانے کے باکسز پہنچائے جائیں گے۔

یاد رہے کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، اب تک اس مہلک وائرس سے 58 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4207 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ میں اس وقت کورونا کے 932، بلوچستان میں 210، خیبر پختونخوا میں 500، آزاد کشمیر میں 28، اسلام آباد میں 83 اور گلگت بلتستان میں 211 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔