(عثمان علیم) ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 64 ہزار کے جرمانے اور 11 ایف آئی آرز کا اندراج کرایا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایات پر شہر کے مختلف علاقوں میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 407 مقامات کو چیک کیا گیا جس دوران 66 مقامات پر خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر ایک لاکھ 64 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر 11 مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور 11 کو حراست میں لیا گیا۔