ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے نے لاک ڈاؤن کے احکامات ہوا میں اڑا دیے

ایل ڈی اے نے لاک ڈاؤن کے احکامات ہوا میں اڑا دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومتی لاک ڈاؤن کی پالیسی کو ایل ڈی اے نے سنجیدہ نہ لیا،  پبلک سیکٹر کا دفتر عوام کے لئے بندلیکن ایڈیشنل ڈی جی ، ڈائریکٹرز ، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دیگر سٹاف نے دفتر آنا معمول بنا لیا ۔
حکومتی احکامات کے مطابق واسا ، ایل ڈبلیو ایم سی ، ایم سی ایل ، ریسکیو ، لیسکو جیسی لازمی سروس کے دفاتر کھولنے اور سٹاف کو آنے کی اجازت ہے ۔ ایل ڈی اے کے تمام پراجیکٹس بند ، ون ونڈو سیل کی مکمل بندش اور عام شہریوں کے داخلے پر پابندی کے باوجود ایل ڈی اے افسران باقاعدگی سے دفتر آرہے ہیں ۔ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر فارقلیط میر ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن بغیر تحریری احکامات افسران و ملازمین کو بلا رہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزادہ جواد کامران متعلقہ افسران کو پیغامات بھجوا کر دفتر بلا تے ہیں ۔ ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ رانا ٹکا خان ، ایڈیشنل ڈی جی ای اینڈ کے عثمان غنی بھی دفتر میں رہے ۔ ڈائریکٹرز نواز گوندل ، فہد انیس ، علی شہزاد ، اسلم لنگاہ ، عبدالرزاق سمیت دیگر افسران بھی دفتر موجود رہے ۔ چند روز قبل ڈائریکٹر انجینئرنگ اقرار قریشی کی طبعیت خراب ہوئی تو ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا ۔ اقرار قریشی کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود ساتھی افسران خوف و ہراس کا شکار ہیں ۔

دو روز قبل نئے ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے تمام ڈائریکٹرز کو طلب کرکے تعارفی کانفرنس بھی کی تھی۔ ڈائریکٹرز کانفرنس ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کے سوشل لاونج میں منعقد کی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer