ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈائون سے معاشی بدحالی،تاجر برادری نے سر جوڑلئے

لاک ڈائون سے معاشی بدحالی،تاجر برادری نے سر جوڑلئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی : لاک ڈائون طویل ہونے سے شہر کی تاجر برادری معاشی بدحالی کا شکار ہونے لگی،صدر لاہور چیمبر کی دعوت پر شہر بھر کی مارکیٹوں کے سینئرقائدین کا چیمبر میں بڑا اکٹھ۔ عرفان اقبال شیخ کہتے ہیں تمام مارکیٹوں کے صدور ایس او پیز دیں،حکومت سے مخصوص اوقات کار کیلئے کاروباری مراکز کھولنے پر بات چیت کریں گے۔

لاہور چیمبر میں ہونیوالی میٹنگ میں سینئر قائدین خالد پرویز،اشرف بھٹی،نعیم میر ،بابر محمود،فیاض چودھری،وقار احمد میاں،خادم حسین چودھری،خرم لودھی،مجاہد مقصود بٹ،طارق فیروز،محمد علی میاں سمیت دیگر نے شرکت کی ،تمام قائدین نے  حفاظتی تدابیر کیساتھ مخصوص اوقات کار میں مارکیٹس ،بازار کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے تاجر رہنمائوں سے کہا ہے کہ تمام مارکیٹوں اور بازاروں کے عہدیدران ایس او پیز تیار کرکے لاہور چیمبر کو دیں ان حفاظتی تدابیر کیساتھ وفاقی وصوبائی حکومتوں سے بات چیت کی جائے گی۔ایس او پیز کے بغیر مارکیٹس اور بازار کھلنا ممکن نہیں۔


کاروباری برادری نےوفاقی وصوبائی حکومت سےمطالبہ کیاہےکہ کوروناوائرس کیساتھ ساتھ معاشی بدحالی سےبچائوکیلئےبھی تدبیر کریں ۔

خیال رہے  لاک ڈائون کی وجہ سے تمام ریلوے گاڑیاں بند ہیں اور ملازمین کو چھٹی دی گئی ہے۔پاکستان میں بھی  فلائٹس، پبلک ٹرانسپورٹ ، کاروبار ،سماجی  میل جول، اجتماعات پر پابندی ہے،دنیا بھر میں کھیلوں کے شیڈول ایونٹ کینسل کردئیے گئے ہیں،پاکستان میں جاری پی ایس ایل کو ختم کردیا گیا تھا، آئی پی ایل  کو  ملتوی کیا گیا ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو اکتوبر میں کرانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

یاد رہےکورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل  رہا ہے ، اب تک  اس مہلک وائرس سے  58  افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4207 تک پہنچ گئی ہے، سندھ میں اس وقت کورونا کے  932، بلوچستان میں 210 ، خیبر پختونخوا میں 500 ، آزاد کشمیرمیں 28، اسلام آباد میں 83 اور گلگت بلتستان میں 211 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔اس پھیلائو کو روکنے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈائون ہے،تجارتی مراکز بند،پہیہ جام ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer