ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

18 انچارج انویسٹی گیشن کے تقررو تبادلے

 18 انچارج انویسٹی گیشن کے تقررو تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری ) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید نے 18 انچارج انویسٹی گیشن کے تقررو تبادلےکے احکامات جاری کردیئے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے انسپکٹر محمد اکرم کو انویسٹی گیشن پولیس مغلپورہ سے انچارج انویسٹی گیشن پرانی انار کلی، سب انسپکٹر راشد محمود کو انچارج انویسٹی گیشن سرورروڈ سے انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ اورسب انسپکٹر محمد اسلم کو انچارج انویسٹی گیشن شیرا کوٹ سے انچارج انویسٹی گیشن شادمان تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

 انسپکٹرسجاد رشید کو انچارج انویسٹی گیشن گرین ٹاؤن سے انچارج انویسٹی گیشن سرور روڈ، سب انسپکٹرفرقان محمود کو انچارج انویسٹی گیشن لوئر مال سے انچارج انویسٹی گیشن لوہاری گیٹ، سب انسپکٹر محمد سلیم شوکت کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن گرین ٹاؤن، سب انسپکٹر واجد جہانگیر گورائیہ کو انچارج انویسٹی گیشن سندر سے انچارج انویسٹی گیشن جوہر ٹاؤن اورانسپکٹرغلام شبیر کو انچارج انویسٹی گیشن نشتر کالونی سے انچارج انویسٹی گیشن سندر لگا دیا گیا۔

انسپکٹر الفت حیات کو انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹاؤن سے انچارج انویسٹی گیشن لوئرمال، سب انسپکٹر عبدالغفور کو انچارج انویسٹی گیشن سمن آباد سے انچارج انویسٹی گیشن شیرا کوٹ، سب انسپکٹر یاسر عباس کو انچارج انویسٹی گیشن جوہر ٹاؤن سے انچارج انویسٹی گیشن ٹاؤن شپ، سب انسپکٹر اعجاز رسول کو انچارج انویسٹی گیشن مانگا منڈی سے انچارج انویسٹی گیشن نشتر کالونی تعینات کردیا گیا۔

سب انسپکٹر عمران پاشا کو انچارج انویسٹی گیشن ٹاؤن شپ سے انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹاؤن، سب انسپکٹررزاقت علی کو انویسٹی گیشن بادامی باغ سے انچارج انویسٹی گیشن انویسٹی سمن آباد، سب انسپکٹر عمران یوسف خان کو سی آئی اے سے انچارج انویسٹی گیشن مانگا منڈی، انسپکٹرظفراقبال کو انچارج انویسٹی گیشن پرانی انار کلی سے کلوزانویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز، انسپکٹر حفیظ عبید اللہ سعدی کو انچارج انویسٹی گیشن شادمان سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز اور سب انسپکٹر محمد جمیل کو انچارج انویسٹی گیشن لوہاری گیٹ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer