سابق وزیراعظم کے کزن کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست منظور

سابق وزیراعظم کے کزن کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سابق وزیراعظم  میاں محمد نواز شریف کے کزنوں کی ملکیت کمپنیاں بنکوں ڈیفالٹر ہونے کا معاملہ ، سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزن جانب سے حاضری معافی کی درخواست منظور، عدالت نے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق  سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے کزنوں کی ملکیت کمپنیاں بنکوں ڈیفالٹر ہونے کے  کیس کی سماعت ہوئی ، سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزن جانب سے حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی۔

بینکنگ عدالت کے جج منیر احمد جوئیہ نے درخواست پر سماعت کی عدالت نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے کزن میاں جاوید شفیع، طارق شفیع، زاہد شفیع ، میاں شاہد شفیع کو آج طلب کررکھاہے مختلف بینکوں نے کشمیر شوگر مل اور اتفاق شوگر ملز کے لیے لیے گیا قرضوں کی واپسی کے لیے بنکوں نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے دائر درخواست میں سابق وزیر اعظم کے کزن میاں طارق شفیع، جاوید شفیع، اتفاق شوگر مل، کشمیر شوگر مل سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اتفاق شوگر ملزمل اور کشمیر ملز نے 700 ملین قرضہ حاصل کیا،   بینک قرضے کی واپسی کے لیے متعدد  نوٹسز جاری کیےگئے، بنکوں کا موقف اتفاق شوگر ملز  اور کشمیر مل قرضہ واپس نہیں کررہی، عدالت قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دے۔

اس سے قبل  احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں نامزد سابق وفاقی وزیر ریلوے  خواجہ سلمان رفیق  کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے ائندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا خواجہ سلمان رفیق نے کرونا وائرس کےخلاف حکومتی اقدامات کو ناکافی قراردے دیا تھا۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے خواجہ برادران کے خلاف کیس پر سماعت سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پیش ہوکر اپنی حاضری مکمل کروائی جبکہ خواجہ سعدرفیق نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ لاک ڈون اور کرونا وائرس کے خدشے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرے عدالت خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی جبکہ خواجہ سلمان رفیق نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی تھی۔

Shazia Bashir

Content Writer