’’ملک میں غیر سیاسی ماسٹرز کی حکومت ہے‘‘

’’ملک میں غیر سیاسی ماسٹرز کی حکومت ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خان ) سینیٹر سراج الحق نے دوسری بار امیر جماعت اسلامی کے عہدے کا حلف اٹھالیا، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں ایک پارلیمانی نظام، ایک سیاسی حکومت اور ایک سول عدالتی نظام چاہتی ہے، آج بھی غیر سیاسی ماسٹرز کی حکومت ہے۔

منصورہ میں حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق موجودہ حکومت پر برس پڑے، بولے ماضی میں ڈکٹیٹروں نے ملک کو نقصان پہنچایا تو آج بھی یہی سوچ غالب ہے، وفاقی کابینہ میں درجن بھر مشرف کے وزراء جمہوری نظام سے مذاق ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مہنگائی کی تازہ لہر پر بھی حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ موجودہ حکومت عوامی توقع پر پورا نہیں اتر سکی، ادویات اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مایوسی ہوئی۔

امیر جماعت اسلامی نے پانامہ سکینڈل کے دیگر 436 کرداروں کیخلاف بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بولے مودی سرکار الیکشن جیتنے کیلئے پاکستان پر حملہ کرنا چاہتی ہے۔