( قذافی بٹ ) تحریک انصاف کی تنظیم سازی ایک ماہ میں مکمل کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے، تنظیم سازی کا عمل تاخیر اور گروپنگ کا شکار ہوگیا۔
تحریک انصاف کی تنظیم سازی گزشتہ ماہ مارچ تک مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تنظیم سازی کے لیے 9 ڈویژن میں سے صرف چار صدور کے نوٹیفکیشن ہوسکے، پانچ ڈویژن کے صدور کے نام ہی فائنل نہیں ہوسکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی تنظیم سازی کے لیے تمام امیدواروں کے انٹرویوز چیف آرگنائزر دوبارہ کریں گے جبکہ اس سے پہلے پارٹی کے سیکرٹری جنرل ارشد داد تمام امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرچکے ہیں۔