ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسٹس فرخ عرفان نے اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا

 جسٹس فرخ عرفان نے اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان نےعہدے سے استعفیٰ دے دیا، انہوں نےاستعفیٰ صدرِمملکت کوبھجوادیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان نےعہدے سے استعفیٰ دے دیا، جسٹس فرخ عرفان خان کےاستعفیٰ کی تصدیق ان کے بھائی نے بھی کردی، ان کے بھائی کا کہنا تھا کہجسٹس فرخ عرفان خان نےاستعفیٰ صدرِمملکت کوبھجوادیا،دوسری جانبسپریم جوڈیشل کونسل نےجسٹس فرخ عرفان خان کے خلاف کارروائی ختم کردی۔
سپریم جوڈیشل کونسل میں آف شورکمپنیزکےحوالےسےکیس زیرسماعت تھا،  چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل نےجسٹس فرخ عرفان سےجواب طلب کررکھاتھا،جسٹس محمدفرخ عرفان خان گزشتہ کئی سماعتوں پرپیش بھی ہوچکے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer