ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ ساہیوال کا ٹرائل لاہور منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت

سانحہ ساہیوال کا ٹرائل لاہور منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال کا ٹرائل ساہیوال سے لاہور منتقل کرنے کے لیے دائر درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم احمد خان نے مقتول خلیل کے بھائی جلیل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ سانحہ ساہیوال کا ٹرائل ساہیوال کی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے، وکیل نے نشاندہی کی ہے کہ ساہیوال میں مقدمہ کی وجہ سے درخواست گزار سمیت کئی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ انصاف کے تقاضوں کے مطابق سانحہ ساہیوال کے مقدمے کو ساہیوال سے لاہور منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer