ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، حکومت مخالف تحریک پر گفتگو

 نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، حکومت مخالف تحریک پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سےجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جاتی امراءمیں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اورصحت سےمتعلق دریافت کیا، نوازشریف نےمولانافضل الرحمان کواپنےعلاج سےمتعلق آگاہ کیا، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، نیب کیسز سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا  گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کے ابتدائی خدوخال پر بھی بات چیت کی گئی ہے، مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کا احوال بھی بتایا ۔

Sughra Afzal

Content Writer