(سٹی 42)میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان جاری قانونی جنگ مزید شدت اختیار کر گئی ہے ، گلوکارہ میشا شفیع اور گلوکار علی ظفر کے درمیان جنسی ہراسانی کا معاملہ سیشن کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا۔
گلوکارہ اور ماڈل میشا شفیع نے ہتک عزت کیس کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، عدالت نے میشا شفیع کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔
واضح رہے کہ 19 اپریل 2018 کو گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا، دوسری جانب علی ظفر نے تمام الزمات کی تردید کردی تھی، تب سے اب تک دونوں کے درمیان قانونی جنگ جاری ہے۔
19 اپریل کو میشا شفیع نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہمارے معاشرے میں لوگ جنسی ہراسانی پر بولنے سے ہچکچاتے اور خاموشی کی راہ لیتے ہیں، ہمیں اجتماعی طور پر اپنی آواز بلند کرنی چاہیے تاکہ خاموشی کے کلچر کو توڑا جاسکے۔