ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن سےناراض اراکین کاجنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک چلانے کا اعلان

مسلم لیگ ن سےناراض اراکین کاجنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک چلانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:مسلم لیگ ن سے ناراض اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کا جنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک چلانے کا اعلان، میر بلخ شیر مزاری تحریک کے چیئرمین، مخدوم خسرور بختیار صدر جبکہ طاہر بشیر چیمہ جنرل سیکرٹری نامزد کر دیے گئے ۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی نامور سیاسی شخصیات نے پی سی ہوٹل میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مخدوم خسرور بختیار، باسط سلطان بخاری ، رانا قاسم نون، طاہر بشیر چیمہ ، طاہر اقبال گجر اور رکن صوبائی اسمبلی سردار نصر اللہ دریشک نےاپنی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر سمیع اللہ چودھری نے بتایا کہ ان کی اہلیہ سمیرا چودھری اور سید محمد اصغر علی بھی جلد ان کی تحریک میں شامل ہو جائیں گے۔

 پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے چیئرمین میر بلخ شیر مزاری ہیں جبکہ مخدوم خسرور بختیار صدر، طاہر بشیر چیمہ جنرل سیکرٹری، باسط سلطان بخاری سینئر نائب صدر، چودھری سمیع اللہ نائب صدر، طاہر اقبال چودھری نائب صدر اور سردار نصر اللہ دریشک نائب صدر ہیں، میر بلخ شیر مزاری، مخدوم بختیار، رانا قاسم نون اور دیگر مقررین نے کہا کہ نئے صوبہ کے قیام سے وفاق مضبوط ہو گا۔ مخدوم بختیار کا کہنا تھا کہ ان پر کسی سیاسی جماعت کا احسان نہیں حلقہ کی عوام انہیں کامیاب کراتے ہیں۔