ملک اشرف :اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اور پنجاب بارکونسل نے مہنگائی کیخلاف احتجاج اور ہڑتال کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کل وکلاہڑتال کریں گے اورعدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔
دوسری جانب پنجاب بار کونسل نے مہنگائی کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کا اعلان کردیا،پنجاب بار کونسل نے کل صوبہ بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کی کال دے دی، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل نے کہاکہ مہنگائی کے خلاف عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وکلاعدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔