کویت نے پولیس افسران و ملازمین پر7 ممالک کے سفر پر پابندی عائد کر دی

کویت نے پولیس افسران و ملازمین پر7 ممالک کے سفر پر پابندی عائد کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کویتی وزارت داخلہ نے پولیس افسران اور ملازمین کے سات ممالک ایران، یمن، افغانستان، لبنان، شام، عراق اور سوڈان کے سفر پر جانے سے روک دیا ہے، تاہم ایسے افسران ان ممالک میں موجود اپنے اقارب کو بچانے کیلئے وہاں کا سفر کرنا چاہیں تو انہیں پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی وزارت دفاع نے 2011 میں ہونے والی بدامنی کے واقعات کے پس منظرمیں اسی طرح کا فیصلہ جاری کیا تھا، جس میں کویتی مسلح افواج کے سپاہیوں کو کئی عرب اور ایشیائی ممالک کے سفر سے منع کیا گیا تھا۔اس پابندی کے تحت خبردارکیا گیا تھا کہ اگر کسی بھی فوجی کی جانب سے اس فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی تو اس سے باز پرس کی جائے گی اور اس کے نتیجے میں ان کی ملازمت سے برطرفی ہو سکتی ہے۔