(اسد ملک ) شہباز شریف کا لندن میں میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف کو لندن میں کمر کی تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا۔ شہباز شریف کی ریڑھ کی ہڈی کا اسکین اگلے ہفتے لندن کے پرائیویٹ ہسپتال میں ہوگا ،
شہباز شریف ماضی میں کینسر کے مرض میں بھی مبتلا رہے۔
نئی رپورٹس کے مطابق شہباز شریف میں کینسر کی کوئی علامات نہیں ۔ شہباز شریف ریڑھ کی ہڈی کے اسکین کی رپورٹس کے بعد پاکستان واپسی کا فیصلہ کریں گے۔