تنخواہیں نہ مل سکیں ،دس ہزار اساتذہ خوار ہوگئے

 تنخواہیں نہ مل سکیں ،دس ہزار اساتذہ خوار ہوگئے
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریا ض :فنڈز کے اعلان کے باوجودانصاف سکولوں کے اساتذہ کو تنخواہیں نہ مل سکیں ،صوبہ بھر کےدس ہزار اساتذہ تنخواہوں کیلئے خوار ہوگئے۔

تفصیلا ت کے مطا بق انصاف سکولوں کیلئے 2 ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈز کے اعلان کے باجود اساتذہ کو ڈیڑھ سال سے تنخواہیں نہ مل سکیں ،سکول ایجوکیشن نے اگست میں ایک ارب 68 کروڑ روپے کے فنڈز سکولوں کو دینے کا اعلان کیا تھا۔

ستمبر میں ایک ارب 11کروڑ روپے کی دوسری قسط دینے کا اعلان کیا  گیاتھا،لاہور کے 108 انصاف سکولوں کے اساتذہ کیلئے 3 کروڑ دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےفنڈز جاری نہ ہونے کے معاملہ کا نوٹس لے لیا،محکمہ تعلیم نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو فوری ایجوکیشن اتھارٹیز کو فنڈز جاری کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ اساتذہ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔