ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے تک اضافے کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے تک اضافے کا امکان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں، حکومت  کی جانب سے ایک بار پھر سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ، وہ ایک دو روپے نہیں بلکہ پورے 10 روپے ۔

 تفصیلات کے مطابق پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 238.29 روپے ڈیزل کی237.61 روپے ہوگئی ہے،ایکس ریفائنری قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 16 ستمبر سے مزید بڑھائے جانیکا امکان ہے،پٹرول کی قیمت میں 9روپے 70 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ 

 دوسری جانب   صحافی ریحان طارق نے پروگرام’10تک‘ میں انکشاف کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے مہنگی بجلی کے مارے عوام کو اس صورت میں ریلیف دینے کی حامی بھری ہے اگر حکومت گیس کی قیمتیں 40 سے 50 فیصد بڑھائے، ذرائع کے مطابق صارفین کو بجلی کے بلوں پر ریلیف دینے کے معاملے پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے حکام کے درمیان رابطہ ہوا، جس مین آئی ایم ایف نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کی تجویز مسترد کر دی تاہم 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والےصارفین سے بلز قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق کیا۔