ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توہین عدالت کیس، عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی

Imran Khan, Islamabad High Court
کیپشن: Imran Khan, Islamabad High Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکیاں دینے پر توہین عدالت کیس میں عمران خان نے نئی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔

عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری دلائل جمع کرانے کی متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سو موٹو ہائیکورٹ کا اختیار نہیں ہے، توہین عدالت کیس ناقابل سماعت ہونے پر دلائل کو ریکارڈ پر رکھا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریری دلائل کی وضاحت سماعت میں زبانی دلائل میں بھی کی جائیں گی۔یاد رہے کہ خاتون جج کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے معافی نامے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک اور موقع فراہم کیا تھا۔

عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز دوبارہ تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا گیا تھا تاہم چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ جمع کرائے گئے جواب میں بھی معافی کا ذکر نہیں کیا گیا بلکہ اپنے بیان پر صرف افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔