سیلاب مزید 12 زندگیاں نگل گیا، مجموعی تعداد 1355 تک جا پہنچی

Flood, KPK, Swat, Sindh
کیپشن: Flood
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک بھر میں سیلاب مزید 12 زندگیاں نگل گیا، قدرتی آفت میں لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد ایک ہزار 355 ہوگئی، 5 لاکھ 64 ہزار 831 مکان تباہ ہوئے، 7 لاکھ 53 ہزار 187 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے، سندھ میں مزید 6 افراد جاں بحق ہوئے، خيبرپختونخوا میں مزید 2 افراد مارے گئے، بلوچستان میں سیلاب کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

این ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 355 ہو گئی ہے، بلوچستان میں اب تک کل 263 اور پنجاب میں 191 افراد سیلاب سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان 22 اور آزاد کشمیر میں 44 افراد جان کی بازی ہار گئے، ملک بھر میں اب تک زخمى افراد کی تعداد 12 ہزار 722 ہوگئى۔

ملک بهر میں 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں، 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں، 6579 کلو ميٹر سڑکیں بارشوں اور سيلاب میں بہہ گئیں جبکہ 7 لاکھ 53 ہزار 187 مويشيوں کو نقصان پہنچا ہے۔