ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان کپتان بھی نسیم شاہ کی صلاحیتوں کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

Naseem Shah, AFG Captain
کیپشن: Naseem Shah, AFG Captain
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:افغانستان کے کپتان محمد نبی بھی پاکستان سے شکست کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے۔

ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں  پاکستان اور افغانستان کے میچ کے بعد کی گئی گفتگو میں  افغانستان ٹیم کے کپتان محمد نبی کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ میں صلاحیت ہے، پی ایس ایل میں انہیں کھیلتے ہوئے دیکھا ہے۔

محمد  نبی کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی توقع نہیں تھی کہ ہم باہر ہوں گے، بھارت کو بھی توقع نہیں تھی کہ باہر  ہوں گے۔دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم  کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کو بیٹنگ کرتے دیکھا ہے، لگتا تھا کہ وہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔

افغانستان کے خلاف بیٹنگ سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جیسی پارٹنر شپ کا سوچا تھا وہ نہیں لگ سکی، جو غلطیاں کیں کوشش ہوگی کہ اگلے میچز میں وہ نہ دہرائیں۔