ویب ڈیسک:خاتون جج کو دھمکی دینے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔
گزشتہ روز عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیا تحریری جواب جمع کرایا جو کہ 19 صفحات پر مشتمل ہے۔ عمران خان نے خاتون جج سے ایک بار پھر غیر مشروط معافی مانگنے سے گریز کرتے ہوئے دھمکی دینے کے اپنے الفاظ پر پچھتاوے کا اظہار کیا۔
عمران خان نے اپنے جواب میں کہا کہ حوصلہ افزا بات ہے کہ مجھے اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا، میں نے ہمیشہ اداروں کی عزت پر مبنی رائے کا اظہار کیا ہے۔