ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی  

Gold
کیپشن: Gold
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت 500 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے کم ہو کر 95 ہزار 593 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 12 ڈالر کم ہو کر 1800 ڈالر فی اونس ہے۔ دوسری جانب  آج کاروباری دن میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوتی دکھائی دی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی اختتامی قدر 38 پیسے کم ہوکر 167 روپے 25 پیسے رہی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے کم ہو کر 168 روپے 20 پیسے ہے۔