آشا بھوسلے کس کے گانے سنتی ہیں؟  

آشا بھوسلے کس کے گانے سنتی ہیں؟  
کیپشن: Aasha Bhoslay
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برصغیر کے لوگوں میں مقبول درجنوں گیت گانے والی بھارتی گلوکارہ 88 سالہ آشا بھوسلے نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خود اپنے گانے کبھی نہیں سنے۔

 گلوکارہ نے ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں حالیہ دور کی موسیقی اور گانوں پر بھی تعجب کا اظہار کیا ۔آشا بھوسلے نے بتایا کہ جدید دور میں ٹی وی چینلز کمائی کرنے کی غرض سے گلوکاروں سے بھی اداکاری اور ڈانس کرواتے ہیں۔انہوں نے جدید موسیقی اور گانوں پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک گلوکار کا کام صرف گنگنانا ہے، رقص کرنا، چھوٹے کپڑے پہن کر پرفارمنس کرنا اداکاروں کا کام ہے۔

آشا بھوسلے نے بتایا کہ وہ نئے دور کے گانے نہیں سنتیں اور نہ ہی انہوں کبھی خصوصی اہتمام کے ساتھ اپنے گانے سنے ہیں۔انہوں نے پرانے گانوں کے ری مکس بنانے کے معاملے پر بھی بات کی اور کہا ابتدائی طور پر انہیں یہ سب بہت ہی غلط لگا تھا اور انہوں نے سینئر لوگوں سے اس کی شکایات بھی کیں لیکن اب وہ ان چیزوں کی عادی ہوگئی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ جب بھی گانے سنتی ہیں تو بھارت کے جگجیت سنگھ، پاکستان کے مہدی حسن، غلام علی اور فریدہ خانم جیسے گلوکاروں کی گیت سنتی ہیں۔