(ویب ڈیسک)بھارت میں شادی کی تقریبات کی مضحکہ خیز ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں،شادیوں کے دوران ہونے والی دلچسپ حرکات سےمتعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں،ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں دلہن کو والدہ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات کی ویڈیوز سوشل میٖڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں ان واقعات میں کبھی دلہن ناراض تو کبھی دلہے کے ارمان خاک کی نذر ہوتے دکھائی دیتے ہیں، ایک اور دلچسپ ویڈیو سامنے آئی جس کو دیکھ کرسوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جسے دیکھ کر صارفین بھی دنگ رہ گئے ۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دلہن کو اپنی شادی پر والدہ کے ہمراہ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں بیٹی مل کر ڈانس کررہی ہیں اور مسکرا رہی ہیں،دلہن نے سرخ رنگ کےعروسی لہنگے کے ساتھ جیولری بھی پہنی ہوئی ہے جبکہ والدہ ساڑھی میں ملبوس ہیں۔
ویڈیو سے ظاہر ہورہا ہے کہ یہ شادی کی رسومات شروع ہونے سے پہلے بنائی گئی اور اس کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیاگیا، سوشل میڈیا صارفین نے دلہن اور والدہ کے ڈانس کو پسند کیا، کمنٹ سیکشن میں ملے جلے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، کمنٹ سیکشن میں دل ایموجیز بناتے صارفین ویڈیو کو خوب لائیکس کرتے نظرآرہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ بھارت میں شادیوں کے دوران ایسی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہورہی ہیں جو دیکھنے والوں کا ہنسنے پر مجبور کردیتی ہیں، گزشتہ دنوں بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں جس میں دلہن کی پسند کا گانا نہیں لگایا گیا تو وہ ناراض ہوگئی اور شادی کی تقریب میں جانے سے انکار کردیا۔
ویڈیو ویڈنگ بریگیڈ نامی انسٹاگرام پیج کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا گیا کہ ناراض دلہن اپنے اہلخانہ اور دوستوں کو اپنی پسند کا گانا لگانے کا کہہ رہی ہے۔