(ویب ڈیسک)متعدد فیشن شوز میں معروف برانڈز کی تشہیر کرنے والے ماڈل ولید صدیقی نے خاموشی سے نکاح کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ولید صدیقی نے 2013 میں کم عمری میں ہی ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور وہ اب تک پاکستان کے تقریبا تمام برانڈز کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔انہوں نے ماڈلنگ کے علاوہ کچھ ٹی وی ڈراموں اور سیریل میں بھی معاون یا مختصر کردار ادا کیے ہیں۔ولید صدیقی نے 7 ستمبر کو تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے نکاح کرلیا، ساتھ ہی انہوں نے نکاح ہوجانے پر انہوں نے شکرانے ادا کیے۔
ولید صدیقی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں اور ان کی شریک حیات کو سفید لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ماڈل کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ان کی شریک حیات کا چہرہ نہیں دکھائی دے رہا۔ماڈل کی جانب سے نکاح کرنے کی تصدیق کرنے کے بعد متعدد ماڈلز اور اداکاروں نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
View this post on Instagram
کئی شوبز شخصیات نے ولید صدیقی کی جانب سے خاموشی سے نکاح کیے جانے پر خوشگوار حیرت کا اظہار بھی کیا، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ولید صدیقی نے کس کے ساتھ نکاح کیا اور تقریب کہاں منعقد کی گئی؟