ویب ڈیسک: ارب پتی ماڈل و بیوٹی انفلوئنسر 24 سالہ کایلی جینر نے تصدیق کی ہے کہ وہ جلد ہی دوسری بار ماں بننے والی ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ارب پتی ماڈل نے تصدیق کی کہ ان کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ کب تک وہ دوسری مرتبہ ماں بن جائیں گی۔ماڈل و بیوٹی انفلوئنسر کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں انہیں حمل ٹھہرنے کے بعد کرائے گئے متعدد ٹیسٹس او الٹرا ساؤنڈ کرواتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔
View this post on Instagram
ماڈل کی جانب سے 8 ستمبر کو انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی اسے 6 کروڑ مرتبہ دیکھا جا چکا تھا۔ویڈیو میں کایلی جینر کی پہلی بیٹی سٹرومی ویبسٹر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں کایلی جینر کے پارٹنر گلوکار تریوس اسکاٹ اور ان کی والدہ کو بھی دکھایا گیا ہے۔کایلی جینر کی جانب سے اپنے ہاں جلد دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کیے جانے کی پوسٹ پر کئی شوبز شخصیات اور انفلوئنسرز نے انہیں مبارک باد پیش کی۔
واضح رہے 2018 میں ان کے ہاں شادی سے قبل ہی بچی کی پیدائش ہوئی تھی اور اب بھی ان کے اور تریوس اسکاٹ کے ہاں شادی سے قبل ہی دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے، دونوں کے درمیان 2017 سے تعلقات ہیں۔