ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے دووقت کی روٹی بھی مشکل ہوگئی

عوام کیلئے دووقت کی روٹی بھی مشکل ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  گندم کی ریکارڈ پیداوار کےباوجود آٹےکی قیمتیں کنٹرول سےباہر، 20کلو آٹے کے تھیلا مزید 30روپے مہنگا ہوگیا

تفصیلات کے مطابق 20کلو آٹے کے تھیلا مزید 30روپے مہنگا ہوگیا  جس کے بعد  20کلو آٹےکاتھیلا 1200سے مہنگا ہوکر 1230روپے کا ہوگیا،فلور ملزمیں20کلوآٹے کےتھیلےکا ریٹ1200روپے ہوگیا  ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2ہزار 220روپے تک پہنچ گئی،آٹے کی قیمتیں مسلسل بڑھنے کےباوجود محکمہ خوراک خاموش تماشائی  بنا ہوا ہے۔ 

 دوسری جانب ضلعی انتظامیہ دودھ اوردہی کی قیمتیں برقراررکھنےمیں ناکام ہوگئی، منافع خوروں نےدودھ  کی ریٹ میں خودساختہ اضافہ کرلیا،معیاری دودھ اوردہی15سے20روپے اضافی ریٹ پرفروخت ہونےلگا، دودھ کاسرکاری ریٹ100 ،فروخت120روپےمیں جاری  ہے جبکہ  دہی کاسرکاری ریٹ 120 ، فروخت130روپے میں جاری  ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ  حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنےمیں ناکام ہوچکی  ہے،بازار میں پانی ملادودھ بھی120روپےمیں فروخت کیاجارہاہے جبکہ  دکاندار دہی کےبھی من مانے ریٹ وصول کررہےہیں۔