ویب ڈیسک : امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم جے برنز ان دنوں افغانستان کے دورہ کے بعد بھارت پہنچ گئے۔ بھارت کے قومی سلامتی مشیر اجیت دوول سمیت اعلیٰ بھارتی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں
رپورٹ کے مطابق ولیم جے برنز نے افغانستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال پر اجیت دوول سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر نے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔اگرچہ بھارتی اور امریکی عہدیداروں نے اس دورے کے حوالے سے چپ سادھ رکھی ہے، لیکن موقر ذرائع نے ان کے دورے اور ایجنڈے کی تصدیق کی ہے۔ یادرہےسی آئی اے سربراہ نے گذشتہ ماہ ملا عبدالغنی برادر سمیت طالبان قیادت سے ملاقات کے لیے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا تھا جب طالبان کے ملک پر کنٹرول حاصل کرلینے کے بعد افغانستان سے امریکیوں اور دیگر غیر ملکیوں کا انخلا امریکیوں کے لیے بہت بڑا چیلنج تھا۔