سٹی 42: ڈیفنس کے علاقے میں انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک میں ڈوب کر پانچ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ۔
پولیس کے مطابق واقعہ ڈیفنس فیز 6 میں واقع ایک گھر میں پیش آیا، جہاں انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک میں 5 سالہ اقصیٰ گر گئی۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے آدھے گھنٹے کی کاوشوں کے بعد بچی کو مردہ حالت میں نکال لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش تحویل میں لے کر جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور متاثرہ خاندان کے بیانات کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔