ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزدار سرکار نے حکومتی ارکان کیلئےخزانے کا منہ کھول دیا

بزدار سرکار نے حکومتی ارکان کیلئےخزانے کا منہ کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) :پنجاب کے صوبائی وزرا اور حکومتی ارکان اسمبلی کے حلقوں کے لیے فنڈ جاری کردیے، پنجاب حکومت نے مجموعی طور رواں سال کے لیے دس ارب روپے کے فنڈ جاری کردیئے ۔
تفصیلات کے مطابق بزدار حکومت نے وزرا اور حکومتی ارکان اسمبلی کے لیے خزانے کا منہ کھول دیا ۔پنجاب کے صوبائی وزرا اور حکومتی ارکان اسمبلی کے حلقوں کے لیے فنڈ جاری ۔پنجاب حکومت نے مجموعی طور رواں سال کے لیے دس ارب روپے کے فنڈ جاری کردیئے ۔دس ارب روپے کے فنڈ حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو ملے گے ۔دس ارب روپے کے فنڈ ارکان اسمبلی حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں حکومتی ارکان اسمبلی کے لیے مجموعی طور 25 ارب روپے کا ترقیاتی پلان بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے پنجاب روزگار سکیم شروع کرنے کی منظوری دے دی۔سکیم کی منظوری وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں ہونیوالے اجلاس میں دی گئی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 30 ارب روپے سے زائد کے قرضے آسان شرائط پر دیئےجائینگے۔

انہوں نے کہا کہ سکیم کاروبار کی بحالی کیلئے ممدو معاون ثابت ہو گی، کاروبار کیلئے آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ سکیم کے تحت ایک کروڑ تک کا قرضہ لیا جا سکے گا، خواجہ سراء بھی قرضہ سکیم سے استفادہ کر سکیں گے جبکہ خواتین کیلئے مارک اَپ کم رکھا گیا ہے۔

سردارعثمان بزدار نے پنجاب روزگار سکیم کو رواں ماہ ہی لانچ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے کاروبار متاثر ہوئے ہیں اس سکیم سے متاثرین کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مارک اَپ کو مزید کم کرنے کا جائزہ لیا جائے،تا کہ عام آدمی بھی اس سکیم سے استفادہ کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ قرضوں سے صوبے کی صنعت ترقی کرے گی اور معاشی بہتری سے عوام خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ملک کو معاشی اعتبار سے مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور یہ سکیم بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔