ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ تاحال آزاد

بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ تاحال آزاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) گرین ٹاؤن کے علاقہ میں بارہ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا مگر تاحال ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں چوری، ڈکیتی، راہزنی، زیادتی اور قتل جیسے واقعات کی وجہ سے شہر کا سکون تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔ لوٹ مار، زیادتی، ڈکیتی اور قتل جیسے ہولناک واقعات نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا۔ گرین ٹاؤن کے علاقے میں 12 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ تو درج کرلیا ہے۔ مگر متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے روایتی کارروائی کرتے ہوئے بس مقدمہ ہی درج کیا ہے تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ ملزم محلے میں دندناتا پھرتا ہے انھیں دھکمیاں دیتا ہے مگر پولیس ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔ متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا جائے۔

واضح رہے چند روز قبل رائیونڈ میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں غضنفر علی نامی شخص جو کہ ایک فارم ہاؤس پر ملازمت کرتا تھا، گھر میں ڈاکو داخل ہوئے اور لوٹ مار کی، اسی دوران دو ڈاکوؤں نے غضنفر کی بیوی کو واردات کے دوران زیادتی کا نشانہ بنایا۔