ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انعام غنی نئے آئی جی پنجاب تعینات

انعام غنی نئے آئی جی پنجاب تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ،علی اکبر  : بزدار سرکار نے ایک کارنامہ اپنے نام کرلیا،2 سال میں پانچویں آئی جی کی چھٹی کرادی ،ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی چھٹی کراکے انعام غنی کو نیاآئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا۔

وفاقی حکومت نے انعام غنی کو آئی جی پنجاب پولیس تعینات کیا ہے, موجودہ آئی جی پولیس شعیب دستگیر کو تبدیل کر کے وفاقی سیکرٹری نارکوٹیکس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ انعام غنی پولیس سروس کے 17 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں وہ پنجاب میں ایڈیشنلُ آئی جی آپریشنز اور ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب تعینات تھے۔

وہ ڈی ہی او صوابی، ڈی پی او کرک اور ایس ایس پی پشاور خدمات انجام دے چکے ہیں ان کا تعلق کے پی کے سے ہے وہ گریڈ اکیس کے پولیس افسر ہیں۔ وفاقی حکومت نے سابق آئی جی شعیب دستگیر کو وفاقی سیکرٹری تعینات کر دیا ہے۔ انعام غنی کا تعلق پولیس کے سترویں کامن سے ہے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی سفارش پر انعام غنی کو آئی جی پنجاب پولیس تعینات کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نےٹوئٹر پر اعلان کرتےہوئے کہا کہ انعام غنی نئے آئی جی پنجاب ہوں گے۔ انُکو مبارک باد اور امید کرتے ہیں کہ وہ بہترین کام کریں۔ پنجاب میں ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ وہ دھیمے اور پر وقار انداز میں کام کرتے ہیں۔ اللہ تعالی انہیں اس عہدے کی زمہ داریاں پوری کرنے میں کامیابی عطا فرمائے۔

قبل ازیں نئے آئی جی کیلئے  وزیر اعظم نے نام مانگ لئے تھے،سابق آئی جی کلیم امام، عامر ذولفقار اور انعام غنی کے نام زیرِ غور تھے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سابق  آئی جی پنجاب  شعیب دستگیر کے رویے سے ناراض تھے۔

دوسری جانب پنجاب کی ڈسلپن کے دو بڑوں کے درمیان تنازعہ ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کہتے ہیں معاملہ پر نظر ہے سب ٹھیک ہو جائے گا ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب سے ملاقات کی تصدیق کر دی، کہتے ہیں معاملہ پر نظر ہے سب ٹھیک ہو جائے گا ۔کہتے ہیں کہ  انہوں نے کسی افیسر کا بیان نہیں دیکھا ۔ آئی جی پنجاب کے افس نہ جانے کے سوال پر جواب دیا کہ کل چل رہا ہے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ صوبہ میں کام کرنے والے سب افسران  ان کی ٹیم کا حصہ ہیں وہ سب کے سفارشی ہیں۔

یاد رہے کہ پیر کو  سی سی پی او شیخ عمرنے سٹی فورٹی ٹو سےخصوصی گفتگو کرتےہوئےکہاکہ انکی تعیناتی بارے پراپیگنڈا کیاجارہا ہے،وہ صرف قانون کے مطابق چلیں گے۔ لوگوں نےانکا نام بہت کم سنا ہے، ڈی جی خان میں تعینات رہے، ٹیکنالوجی کی بنیاد پرپولیس میں بہتری لاسکتے ہیں،چاہتا ہوں کہ عوام اور میڈیا میرے ساتھ چلے،لوگ سمجھتےہیں کہ میں سخت پیغام دیتا ہوں،ایک ماہ میں پتہ چل جائےگا کون کون چل سکتا ہے۔ آئی جی میرے کمانڈر ہیں، ان کی نوکری 30 اور میری 28 سال ہے۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer