شادی کیلئے پارکس کی بکنگ سےمتعلق اہم خبر

شادی کیلئے پارکس کی بکنگ سےمتعلق اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) شادی کے لئے پارکوں کی بکنگ پر عائد 5 ہزار ٹیکس ختم کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا، وفاقی وزیر میاں حماد اظہر نے عائد ٹیکس کو آئندہ مالی سال ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے شادی کے لیے پارکوں کی بکنگ پر عائد پانچ ہزار روپے ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزیر میاں حماد اظہر سے وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید کی ملاقات کی، ٹیکس سے متعلقہ امور اور اتھارٹی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وائس چیئرمین پی ایچ اے نے شادی کے لیے پارکوں کی بکنگ پر عائد ٹیکس کو ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔حافظ ذیشان رشید کا کہناتھا کہ مقصد کم وسائل والے افراد کو ریلیف پہنچانا ہے۔

 وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے  کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،حکومتی اقدامات کے ثمرات جلد عوام تک منتقل ہوں گے ، حماد اظہر نے عائد ٹیکس کو آئندہ مالی سال ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ وفاقی وزیر میاں حماد اظہر کے بیان پر وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر حماد اظہر نے گلشن راوی میں واقع اپنے پارٹی دفتر میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ جب ہماری حکومت نے معیشت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہو چکا تھا، ابتدا میں سخت فیصلے ضرور کئے لیکن اب ان کے ثمرات بھی نظر آ رہے ہیں، ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 14 شقیں مکمل کر لیں۔

 پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ موجودہ حکومت نے ادا کیا ہے، دوست اسلامی ممالک کو جو رقوم واپس کرنی ہیں وہ شیڈول کے مطابق کر رہے ہیں۔ سعودی عرب سے ہرسطح پر تعلقات بہتر ہیں، ہر پاکستانی سعودی عرب کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے، لیکن ہم کشمیریوں کے ساتھ آواز اٹھانے کا حق رکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ملک میں گاڑیوں کی بکنگ اس وقت اوور بکنگ سے بھی زیادہ ہے، فرٹیلائزر کی پیداوار بڑھ گئی ہے، ملک ترقی کی جانب بڑھ رہاہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer