سٹی 42 :پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے دورہ انگلینڈ کا آخری میچ کھیلنے کو تیار نہ ہونے کی وجہ سامنے آ گئی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کے ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے شعر کی تشریح سامنے آگئی، سرفراز احمد کو دورہ انگلینڈ کے دوران خدشہ تھا کہ سیریز کا آخری میچ کھلا کر ان کے کیریئر کو ختم کیا جا رہا ہے۔سرفراز کو یونس خان نے سمجھایا اور مصباح نے یقین دہانی کرائی کہ ایک میچ میں ناکام بھی ہوئے تو بھی ٹیم کے لیے سیکنڈ وکٹ کیپر رہیں گے۔
دورہ انگلینڈ میں سرفراز احمد سے جوتے اٹھوانے والے معاملے پر بھی بہت تنقید ہوئی تھی۔کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سرفراز نے میچ کھیلنے سے انکار نہیں کیا تھا لیکن سرفراز کو تحفظات تھے، کسی بھی کھلاڑی کو اگر سیریز کا آخری میچ کھلایا جائے تو اس کو تشویش لاحق ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر سرفراز کی جگہ وہ بھی ہوتے تو انھیں بھی یہ خدشہ ہوتا۔ سرفراز کو انھوں نے، یونس خان اور کپتان بابر اعظم نے سمجھایا تو سرفراز کھیلنے کے لیے راضی ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ سابق کپتان سرفراز کو 11 ماہ بعد قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور انہوں ںے دورہ انگلینڈ کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک شعر شیئر کیا تھا کہ ’’اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں، جانی جتنا بتاتے وہ میرے بارے میں اتنا برا بھی نہیں ہوں‘‘
اتنا چھبنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں
جانی جتنا بتاتے وہ میرے بارے میں اتنا برا بھی نہیں ہوں
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) September 2, 2020