صوبائی وزیر تعلیم کاسکول کھولے جانے سےمتعلق نیابیان

صوبائی وزیر تعلیم کاسکول کھولے جانے سےمتعلق نیابیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جیند ریاض) سکولوں کے کھولے جانے کے حوالے سےصوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ جن سکولوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا جائے گا انہیں بند کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا پندرہ ستمبر سےسکول کھولےجانےکےحوالےسے اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ پہلے ‏صرف تجویز تھی کہ تمام اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں کیسز بڑھنے کی اطلاع ہوگی صرف وہاں کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

مراد راس نے کہا کہ اس کا بوجھ طلباء یا اساتذہ پر نہیں ڈالا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ‏سکولوں کو متبادل دنوں میں اور 50 فیصد بچوں کے ساتھ کھولا جائے گا،50 فیصد تعداد سے غیر معمولی رش سے بچا جا سکے۔ مراد راس نے مزید کہا کہ جن سکولوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا جائے گا انہیں بند کر دیا جائے گا۔مراد راس نے بتایا کہ 3 ہزار روپے سے کم فیس سکولوں کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت سے امدادی پیکج کے لئے بات جاری ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے طلباء کو کورونا سےمتعلق حفاظتی تدابیراختیار کرنے کے لئے آگاہی کتابچہ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں طلباء کو تمام حفاظتی تدابیر سے تفصیلی آگاہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہناہےکہ کورونا کا خطرہ کم ہوگیا سکول دوبارہ کھل رہے ہیں۔ کورونا ایک خطرناک وائرس ہے، بچاؤ  کے لئے اختیاط کی عادت اپنائیں۔

طلباء وطالبات کتاب میں دی ہدایات پرعمل کریں ۔ کورونا دنیا میں لاکھوں لوگوں کو لپیٹ میں لے چکا۔ کتابچے میں بچوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ سانس لینے میں تکلیف، جسم میں درد، بخار، سردرد، کھانسی علامات ہیں۔ سکولزمیں دوستوں کے ساتھ 6 فٹ فاصلے پر بیٹھیں۔ ہاتھوں کو صابن سے 20 سے 40 سیکنڈ تک دھوئیں۔ کھانستے یا چھینکتے وقت منہ کو کہنی یا رومال سے ڈھانپیں، دوران تعلیم ماسک پہنیں، لنچ گھر سے لے کر جائیں۔سردرد، کھانسی کی شکایت پرفوراً ٹیچر کو بتائیں۔ جبکہ ان سب احتیاطی تدابیر کے حوالے سے والدین بچوں کو تربیت دیں.

M .SAJID .KHAN

Content Writer