ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارینج نہیں,لَو میرج کرنی چاہیے: زرتاج گُل

ارینج نہیں,لَو میرج کرنی چاہیے: زرتاج گُل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وزیرِ  مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی  زرتاج گل آج کل میڈیا کی زینت بنیں ہوئیں ہیں،سیاست کے ساتھ ساتھ غیر رسمی موضوعات پر بھی وہ کھل کربات کرتیں نظر آتی ہیں، حالیہ انٹرویو میں انہوں نے شادی کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہارینج نہیں بلکہ لَو میرج کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور  وفاقی وزیر برائے ماحولیات زرتاج گُل کا حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے،سیاسی گفتگو سے ہٹ کر ازدواجی زندگی پر انہوں نے بات کی، شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر مملکت زرتاج گل کا کہناتھا کہ  ارینج نہیں بلکہ لَو میرج کرنی چاہیے۔

دیئے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں ان کا کہناتھا کہ’دونوں صورتوں میں تباہ تو ہونا ہی ہے، وہ سمجھتی ہیں کہ بہتر یہی ہے کہ انسان لَو میرج کر کے تباہ ہو ۔‘

زرتاج گُل نے مزید سوالوں کے دلچسپ جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ کوئی بھی لیڈر منافق یا بزدل نہیں ہو سکتا ہے اور انہیں فخر ہے کہ اُن کا لیڈر بزدل اور منافق نہیں ہے، یہ عمران خان کی عادت اُنہیں بہت پسند ہے ۔میزبان نے ان سے پی ٹی آئی کے بعد  دو بڑی سیاسی جماعتوں میں سے ایک چننے کو کہا گیا جس میں سے انہوں نے پی پی پی کو مسلم لیگ ن سے بہتر قرار دیا ۔

بلاول بھٹو زرداری یا مریم نواز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا کہاگیا تو انہوں نے مریم نواز کو فوقیت دی،ڈیرہ غازی خان اور اسلام آباد میں سے انہوں نے ڈی جی خان کو چنتے ہوئے کہا کہ اُنہیں ڈی جی خان سے بہتر کوئی شہر نہیں لگتا ۔ شوبز سے متعلق ان کا کہناتھا کہ وہ پاکستانی ڈرامے باقاعدگی سےنہیں دیکھ پاتی۔

وزیر مملکت زرتاج گل نےاپنی  پسندیدہ غذاکے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ مجھےابلا ہوا انڈہ، پشاوری چپلی کباب اور سبز چائےبہت پسند ہیں۔واضح رہے کہ وزیر مملکت زرتاج گل نے2010 میں پی ٹی آئی کے رہنما ہمایوں رضا سے شادی کی تھی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer