ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

او ٹی سی لاہور چیلنج کپ 19 ستمبر کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

او ٹی سی لاہور چیلنج کپ 19 ستمبر کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینال روڈ (شہبازعلی) حکومت پاکستان کی طرف سے کھیلوں کی سرگرمیاں اور پی سی بی کی جانب سے کرکٹ کی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت کے بعد لاہور میں مختلف ٹورنامنٹس دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق او ٹی سی لاہور چیلنج کپ ٹورنامنٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ملک سجاد اکبر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں نائب صدر شفیع اللہ خان اور کمیٹی کے اراکین نے اجلاس میں شرکت کی، سیکرٹری شہباز علی نے ٹورنامنٹ کے اب تک ہونے والے میچز پر بریفنگ دی، حالات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کوویڈ 19 ایس او پیز کے تحت ٹورنامنٹ 19 ستمبر سے دوبارہ شروع کیا جائے گا، 19ستمبر بروز ہفتہ باغ جناح کرکٹ گراؤنڈ پر لاہور جم خانہ اور گلبرگ ایگلٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

دوسرے راؤنڈ کے باقی میچز میں باغبانپورہ گرینرزاور گولڈن سٹار، لاہور یونائیٹڈ اور لدھیانہ جم خانہ، لکی سٹاراور ڈار کلب جبکہ کینن جم خانہ اور شاہ کمال کلب کی ٹیمیںآمنے سامنے ہوں گی۔

 ٹورنامنٹ کے آغاز کے حوالے سے چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی ملک سجاد اکبر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی صورت حال بہتر ہونے پر اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیںاور دوبارہ ایونٹ شروع کرنے پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کورونا ایس او پیز کے تحت کھیلے جائیں گے اور ایس او پیز پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کے لئے ایس اوپیز تیار کر کے باقاعدہ ٹیموں کو دیئے جائیں گے اور اس حوالے سے باقاعدہ تمام ٹیموں اور میچ آفیشلز کو بریفنگ دی جائے گی۔

ملک  سجاد اکبر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ نومبر کے وسط تک ٹورنامنٹ مکمل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے افتتاح کی طرح ایونٹ کا اختتام بھی شاندار انداز میں کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer