ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میت کو قبرستان لاتے ہی سوگوار فضا حیران کن صورتحال میں تبدیل

میت کو قبرستان لاتے ہی سوگوار فضا حیران کن صورتحال میں تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :کبھی کبھی انسان کی زندگی میں ایسے واقعات ہوتے ہیں کہ سانسیں رک جاتی ہیں، آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جاتی ہے،پسینے چھوٹ پڑتے ہیں ،ایسا ہی حیران کن واقعہ ہمسائے ملک بھارت میں پیش آیا کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں،میت کو  دفنانے کیلئے قبرستان لاتے ہی سوگوار فضا حیران کن صورتحال میں تبدیل ہوگئی ۔

بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں جب مرد کی میت کو قبرستان لے جایا گیا تو وہاں وہ لاش خاتون میں تبدیل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رانچی اور مانجھی کے ایک ہی ہسپتال میں ایک مرد اور ایک خاتون کا کورونا وائرس سے انتقال ہوا۔ ہسپتال انتظامیہ نے غلطی سے لواحقین کو غلط لاشیں حوالے کردیں۔ مرد کی لاش لے کر لواحقین جمشید پور پہنچے تو انکشاف ہواکہ یہ تو دراصل خاتون کی لاش ہے۔ لواحقین یہ دیکھ کر مشتعل ہوگئے ۔ 

ہسپتال انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ مرد کے لواحقین نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور جلد بازی میں خاتون کی لاش اٹھا کر چلتے بنے۔ دوسری جانب پولیس نے جب معاملے کی تفتیش کی تو ہسپتال انتظامیہ کا موقف جھوٹا ثابت ہوا۔ 

  
خاتون کے لواحقین مرد کی لاش لے کر ریاستی دارالحکومت رانچی پہنچ چکے تھے جنہیں واپس بلایا گیا ہے جبکہ جمشید پور جانے والا فریق بھی واپس آگیا ہے۔ راستے میں فریقین کی ملاقات ہوئی جس کے بعد لاشوں کا تبادلہ کیا گیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer