پنجاب پولیس میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی

 پنجاب پولیس میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی
کیپشن: City42 - Punjab Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پنجاب پولیس میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی، پنجاب پولیس نے غیر سیاسی ہونے کی تیاری پکڑ لی،آئی جی پنجاب نے اصلاحات کیلئے سفارشات وزیر اعلیٰ کے ایڈوائز ناصر درانی کو بھجوا دیں۔

ذرائع کے مطابق سفارشات میں پولیس کی پچھلے سال کی کارکردگی رپورٹ، پولیس کے کام کرنے والے 16 مختلف یونٹس کی تفصیلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کیے گئے اقدامات و دیگرمنصوبہ جات کی تفصیل کے 4 کتابچے تیار کر کے بھجوائے گئے ہیں۔ پچھلے ایک ماہ سے پولیس افسران اسکی تیاری پرکام کر رہے تھے۔

مزید برآں اعلیٰ پولیس افسران کے تقرروتبالوں میں مداخلت ختم کروانے پر زور دیا گیا اور آئی پنجاب کو تبادلے میں خود مختار ہونے کے حوالے سے تجاویزدی گئی ہیں۔ پنجاب پولیس کے آپریشنل اور انویسٹی گیشن ونگ کے کام کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کے لئے ورکنگ اصلاحات کی سفارش کی گئی، سیاسی اثرورسوخ ختم کرنے کے لئے لائحہ عمل بھی سفارشات کا حصہ ہے۔

حکام کے مطابق یہ تمام سفارشات پولیس آرڈر 2002 اور کے پی پولیس آرڈر 2017 کے تحت مرتب کی گئی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer